Thursday, April 25, 2024

نیب کا زیر التوا ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنیکا فیصلہ

نیب کا زیر التوا ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنیکا فیصلہ
September 23, 2019
اسلا م آباد (92 نیوز) نیب نے زیر التوا ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین نیب کہتے ہیں میگا کرپشن کیسزجلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ نیب کے 1210 ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیرالتوا ہیں۔ جسٹس (ر ) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے 22 ماہ میں 600 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کیے۔ مضاربہ اورمشارکہ اسکینڈل میں ملوث 43 ملزمان کو پکڑا گیا۔ گزشتہ 22 ماہ کے دوران 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ انھوں نے کہا کہ میگا کرپشن کیسزجلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔ چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب نے غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکے متاثرین کواربوں روپے واپس دلوائے ہیں، احتساب عدالتوں سے بدعنوان عناصر کو سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے۔ گیلپ اورگیلانی سروے نیب پرعوام کے اعتماد کا ثبوت ہیں۔