Thursday, April 18, 2024

نیب کا رانا ثناءاللہ کی ضمانت منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

نیب کا رانا ثناءاللہ کی ضمانت منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
July 9, 2021

لاہور (92 نیوز) ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ نیب نے رانا ثناءاللہ کی ضمانت منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانت کنفرم کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار کر لی۔ نیب نے اپنی اپیل میں رانا ثناءاللہ کو فریق بنایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب لاہور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس رانا ثناءاللہ کی ضمانت کنفرم کی۔ رانا ثناء اللہ کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ سپریم کورٹ ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔