Wednesday, May 8, 2024

حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلانے کا فیصلہ

حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلانے کا فیصلہ
February 8, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) نواز شریف کے بیٹوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ، نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق  احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی ۔ نوازشریف فیملی کی مشکلات کم نہ ہوئیں ، چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کے لئے بھی مشکل صورتحال پیداہوگئی۔ذرائع کے مطابق  نیب نے حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلوانے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی ، چودھری شوگر ملز کیس میں حسن اور حسین نواز بھی شامل تفتیشی ہیں، متعدد بار طلبی کے باجود دونوں بھائی نیب پیش ہوئے نہ انویسٹی گیش کو جوائن کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حسن اور حسین نواز چوہدری شوگر ملز میں شئیر ہولڈر رہے چکے ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں۔