Thursday, March 28, 2024

نیب کا حدیبیہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

نیب کا حدیبیہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
December 18, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) شریف خاندان کی جان ابھی حدیبیہ کیس سے چھوٹی نہیں ۔ نیب کی جانب سے حدیبیہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
حدیبیہ ریفرنس ختم کرنے کے خلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ نے زائد المیعاد ہونے پر مسترد کر دی تھی ۔
ذرائع کے مطابق نیب نے حدیبیہ ریفرنس پر سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ قومی احتساب بیورو اس مرتبہ بھرپور تیاری کے ساتھ ریفرنس پر قانونی جنگ لڑے گا ۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس ری اوپن کرنے کے حوالے سے نیب کی درخواست ناکافی شواہد کی بنا پر مسترد کردی تھی ۔
جس کے بعد شریف خاندان پر چھائے مشکلات کے بادل قدرے کم ہوئے تھے لیکن اب نیب کی جانب سے پھر نظرثانی درخواست کی تیاری پر غور شریف خاندان کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔