Sunday, May 19, 2024

نیب کا جعلی اور فرضی شکایات پر کارروائی کا فیصلہ

نیب کا جعلی اور فرضی شکایات پر کارروائی کا فیصلہ
November 9, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب نے جعلی اور فرضی شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ جعلی درخواست دینے والے کو ایک سال قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ شکایت کنندہ کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانا ہو گا۔ تحریری شکایات کی جانچ پڑتال دو ماہ تک کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ شکایت درست ثابت ہونے پر چار ماہ کے اندر اندر انکوائری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ چیئرمین نیب کے مطابق نیب فیس نہیں کیس کی بنیاد پر کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب نے یہ فیصلہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی اورافسران سے اضافی بوجھ ختم کرنے کے لئے کیا ۔ نیب شکایت کنندہ کو شکایت کا ڈائری نمبر دے گا جس کی مدد سے پتہ چلایا جاسکے گا کہ شکایت کس مرحلے میں ہے۔