Saturday, May 18, 2024

نیب کا تعلق کسی جماعت ، گروپ اور فرد سے نہیں، چیئرمین نیب

نیب کا تعلق کسی جماعت ، گروپ اور فرد سے نہیں، چیئرمین نیب
December 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب کا کہنا ہے نیب کا تعلق کسی جماعت ، گروپ اور فرد سے نہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے احتساب عدالتوں میں موثر پیروی کی بدولت 1194 ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں ۔ نیب کی مجموعی طور پر سزا کا تناسب تقریبا 66 فیصد ہے ۔ نیب کی اصل توجہ بدعنوانی جیسے منی لانڈرنگ ، بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دہی کے واقعات ، آمدن سے زائد اثاثے اور سرکاری فنڈز کے غبن پر مرکوز ہے۔

نیب نے سینئر افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ یہ ٹیم ایک ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن آفیسر اور لیگل کنسلٹنٹ مالیاتی اور لینڈ ریونیو کے ماہرین پر مشتمل ہے۔ نیب نے راولپنڈی میں اپنی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔ لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگ پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔