Saturday, April 27, 2024

نیب کا اکرم درانی کیخلاف غیرقانونی الاٹمنٹ انکوائری نئے سرے سے شروع کرنیکا فیصلہ

نیب کا اکرم درانی کیخلاف غیرقانونی الاٹمنٹ انکوائری نئے سرے سے شروع کرنیکا فیصلہ
April 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے اکرم درانی کے خلاف غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین نیب نے اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکرم درانی کا معاملہ نظر ثانی کے لئے چئیرمین نیب کو بھیجا تھا۔ نیب تفتیشی کی جانب سے ججوں کو الاٹمنٹ کی فہرست عدالت میں پیش کی گئی تھی۔ عدالت نے نیب تفتیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ چئیرمین نیب کو بھیجا تھا۔ وارنٹ گرفتاری منسوخ ہونے پر اکرم درانی کی درخواست غیر مؤثر ہوگئی۔