Friday, April 19, 2024

نیب کا اشتہاری نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

نیب کا اشتہاری نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے اشتہاری نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب جائیداد نیلامی کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کرے گا۔ نواز شریف کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

اِدھر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر ججز میں اختلاف کے معاملہ پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس علی باقر نجفی فل بینچ کے سربراہ مقرر کردئیے گئے۔