Thursday, May 2, 2024

نیب کا آصف زرداری کیخلاف ہریش کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

نیب کا آصف زرداری کیخلاف ہریش کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
May 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ہریش کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جعلی بینک اکاونٹس کیس کی تحقیقات میں عدم تعاون کرنا آصف علی زرداری کو مہنگا پڑگیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں آصف علی زداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نیب ریفرنس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم نامزد کیا جائیگا۔ نیب نے جعلی اکاونٹس کیس کا پانچواں ریفرنس ہریش کمپنی احتساب عدالت میں دائر کیا تھا جس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں جبکہ اب عبوری ریفرنس لایا جائیگا۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے پنک ریذیڈینسی ریفرنس میں آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین قدوائی کی مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ریفرنس کی سماعت 27 مئی کو دوبارہ ہو گی۔