Saturday, April 20, 2024

نیب ڈکٹیشن لے گا نہ انتقامی کارروائی کرے گا، چیئرمین نیب

نیب ڈکٹیشن لے گا نہ انتقامی کارروائی کرے گا، چیئرمین نیب
December 9, 2018
اسام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے واضح کیا کہ نیب ڈکٹیشن لے گا نہ انتقامی کارروائی کرے گا۔ انسداد بدعوانی کے عالمی دن پر ایوان صدر میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا  95 ارب کا حساب مانگ لیا تو کیا گستاخی ہو گئی؟۔ یہ مغلیہ شہنشاہوں کا دور نہیں ہے۔ ظل الہٰی کا دور ختم ہو چکا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا  35 سال اقتدار میں رہنے والے بھول جاتے ہیں، یہ مغلیہ دور نہیں۔ کرپشن کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔ چیئرمین نیب نے کہا موٹرسائیکل والوں کے پاس آج دبئی میں ٹاور ہیں۔ ان سے پوچھ لیا کہ یہ کہاں سے آئے تو کیا برا کیا؟۔ انہوں نے کہا 95ارب ڈالرکے منصوبے کہاں گئے؟۔ 95 ارب ڈالر کا حساب  مانگ  لیا تو کیا گستاخی کی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ بدعنوانی کی سزا موت ہو گئی تو پاکستان کی آبادی بہت کم ہو جائے گی۔