Friday, May 17, 2024

نیب چلالیں یا ملک ، دونوں اکٹھے نہیں چلیں گے ،شاہد خاقان عباسی

نیب چلالیں یا ملک ، دونوں اکٹھے نہیں چلیں گے ،شاہد خاقان عباسی
September 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب چلالیں یا ملک ،یہ دونوں اکٹھے نہیں چلیں گے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں متنازعہ الیکشن کے ذریعے آئے ہیں ، پولیٹیکل انجینئرنگ اپوزیشن کو دبانے کا طریقہ ہے ۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت کے کسی ایک شخص کے خلاف انکوائری نہیں ہوئی ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا کہ حکومت صرف اپوزیشن کو شکار کر رہی ہے اسکے پاس اور کام نہیں ہے، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ مجھے کسی بھارتی کمپنی سے پیسے بھیجے گئے، اتنا بڑا جھوٹ لگانے سے پہلے نیب کو شرم آنی چاہیے تھی، نہ ہم نیب سے ڈرتے ہیں نہ گھبراتے ہیں۔