Sunday, September 8, 2024

نیب ٹیم کی سکھر میں خورشید شاہ کے گھر کی تلاشی ، اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں

نیب ٹیم کی سکھر میں خورشید شاہ کے گھر کی تلاشی ، اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں
September 24, 2019
 سکھر (92 نیوز) نیب ٹیم نے سکھر میں خورشید شاہ کے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران اہلیہ اور بچوں کے کمروں کی بھی چیکنگ کی گئی اور اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں۔ نیب کی ٹیم کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع خورشید شاہ کے گھر پر کئی گھنٹے تک رہی اور گھر کی پیمائش بھی کی۔ خورشید شاہ پر الزم ہے کہ انہوں نے یہ بنگلہ رفاعی پلاٹ پر بنایا۔ خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے نیب کی ٹیم نے صالح پٹ میں انصاف کاٹن فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا۔ فیکٹری کے دروازے بند کرکے ملازمین سے پوچھ گچھ اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ خورشید شاہ کی دونوں بیگمات سمیت 8 افراد نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے خورشید شاہ کی بیگمات بی بی طلعت اور گل ناز سمیت 8 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی اور ہدایت کی کہ نیب حکام سے تعاون کریں۔