Sunday, September 8, 2024

نیب ٹیم کی سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے گھر کی ایک بار پھر تلاشی

نیب ٹیم کی سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے گھر کی ایک بار پھر تلاشی
September 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) نیب کی ٹیم نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ لاکر اور تجوری ڈرل مشین کے ذریعے بھی توڑنے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔ سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے گھر پر نیب نے ایک اور چھاپہ مار کر لاکر اورتجوری قبضے میں لے لی۔ نیب نے قائم خانی کو لاکر کھولنے کا کہا توجواب دیا اس کا پاسورڈ ان کے بھائی کے پاس ہے۔ نیب کی ٹیم نے ڈرل مشین کے ذریعے تجوری اور لاکر توڑنے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہ ہو سکی۔ دو گھنٹوں تک مسلسل کوشش کے بعد لاکر اور تجوری نہ ٹوٹی البتہ ڈرل مشین ٹوٹ گئی۔ نیب افسروں کا کہنا ہے اتنا مضبوط لوہا پہلے نہیں دیکھا۔ نیب کی ٹیم نے لیاقت قائم خانی کے گھر کے مختلف کمروں کی تلاشی بھی لی اور کئی اہم شواہد قبضے میں لے لئے۔ نیب کے چھاپے کے موقع پر پولیس کی نفری بھی لیاقت قائم خانی کے گھر کے باہر تعینات کی گئی۔ نیب نے چند روز پہلے بھی لیاقت قائم خانی کے گھر چھاپہ مارا اور 8 لگژری گاڑیاں، زیورات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ چھاپے کے دوران بانڈز اور جائیدادوں کی دستاویزات بھی برآمد ہوئی تھیں۔