Sunday, September 8, 2024

نیب ٹیم نے جے آئی ٹی ارکان کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کر لیا

نیب ٹیم نے جے آئی ٹی ارکان کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کر لیا
August 28, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) شریف فیملی کےخلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل ہو گیا۔ نیب ٹیم نے جے آئی ٹی ارکان کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کر لیا۔ جے آئی ٹی ممبران کو 30اگست کو طلب کیا گیاہے۔ جےآئی ٹی ممبران کے بیانات بطورسرکاری گواہ ریکارڈ کئے جائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اُن کی فیملی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے انکوائری کرنیوالی نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے جے آئی ٹی ارکان کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے انہیں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے جے آئی ٹی ممبران کو 30اگست کو طلب کیا ہے۔ کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم پانامہ جے آئی ٹی کے تمام ارکان کے بیانات قلمبند کرئے گی۔

ذرائع کے مطابق جےآئی ٹی ممبران کے بیانات بطور سرکاری گواہ ریکارڈ کئے جائینگے۔ سپریم کورٹ پہلے ہی جے آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرانے کی اجازت دے چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے 3 ریفرنسز شریف فیملی کے خلاف جبکہ 1 ریفرنس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہی ریفرنس کی تیاری کے لیے جے آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں۔