Wednesday, April 24, 2024

نیب نے یوسف عباس شریف کو طلب کر لیا، تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت

نیب نے یوسف عباس شریف کو طلب کر لیا، تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت
July 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے چودھری شوگر ملز کے سلسلے میں یوسف عباس شریف کو بھی تیئیس جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ نیب نے چودھری شوگر ملز کے حوالے سے یوسف عباس شریف کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ یوسف عباس کو 23 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے پہلے حمزہ شہباز سے رمضان شوگر ملز کیس میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ نیب نے شہباز شریف اور سلمان شہباز کو بھی طلب کیاتھا۔ سلمان شہباز آج کل بیرون ملک ہیں۔