Tuesday, May 14, 2024

نیب نے ہری رام اور بچوں کی جائیدادوں، کاروباری سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

نیب نے ہری رام اور بچوں کی جائیدادوں، کاروباری سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کرلیں
October 8, 2020
کراچی (92 نیوز) نیب سندھ بھی متحرک ہوگئی، نیب حکام نے وزیر خوراک ہری رام اور ان کے بچوں کی جائیدادوں اور کاروباری سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سندھ کے متعدد وزرا کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئیں ،، نیب نے وزیر خوراک ہری رام کے اثاثوں اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں، جبکہ ان کے بچوں کے نام جائیدادوں کی بھی چھان بین شروع کردی۔ وزیر اینٹی کرپشن جام اکرام دھاریحو اور ان کے اہلخانہ کیخلاف بھی نیب انکوائری جاری ہے، سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈز میں مبینہ خوردبرد کی شکایات کی بھی تحقیقات نیب کررہا ہے۔ وزیراعلٰی مُرادعلی شاہ کیخلاف بھی نیب کیسز کی تحقیقات میں پیشرفت ہورہی ہے۔ سندھ کابینہ کے 12 سے زائد ارکان کیخلاف نیب تحقیقات جاری ہیں ،، محکمہ بلدیات، اطلاعات صنعت، لیبر، بورڈ آف ریونیو میں بھی نیب کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ 20 ستمبر کے بعد سے کرپشن الزامات پر تین اہم گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔