Friday, May 3, 2024

نیب نے گندم اسکینڈل میں 10 ارب روپے کی ریکوری کرلی

نیب نے گندم اسکینڈل میں 10 ارب روپے کی ریکوری کرلی
May 2, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں گندم اسکینڈل پر نیب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، 15 ارب سے زائد کے گندم اسکینڈل میں 10 ارب روپے کی ریکوری کرلی۔ قومی احتساب بیورو کے مطابق سندھ میں مختلف مل مالکان کی جانب سے 2 ارب سے زائد کی پلی بارگین کی گئی، نیب کارروائیوں کے بعد مل مالکان نے 8 ارب سے زائد کی ادائیگیاں بھی کر دیں۔ نیب کے مطابق سندھ کے 9 مختلف اضلاع میں گندم اسکینڈل کی 9 الگ الگ انکوائریاں کی گئیں، مختلف گوداموں میں چھاپوں کے دوران 5 ارب روپے سے زائد کی گندم غائب پائی گئی تھی۔ اندرون سندھ سے کراچی کے سرکاری گوداموں میں بھیجی گئی گندم کبھی کراچی پہنچی ہی نہیں، نیب کی جانب سے گندم اسکیبڈل پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ افسران اور دیگر کیخلاف 4 ریفرنس بھی دائر کر دیئے گئے ہیں۔ ذمہ داروں کیخلاف مزید ریفرنس بھی دائر کیے جائیں گے۔