Friday, March 29, 2024

نیب نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی

نیب نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی
April 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے کڈنی ہلزریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب نے ریفرنس خارج کرنے کے لیے سلیم مانڈوی والا کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عدالت سلیم مانڈوی والا۔،۔اعجاز ہارون اورعبد الغنی مجید کی بریت کی درخواستوں کومسترد کرے۔

عدالت نے سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔