Sunday, April 28, 2024

نیب نے کرپشن کے الزام میں سابق سینٹر ایاز مندوخیل کو گرفتار کر لیا

نیب نے کرپشن کے الزام میں سابق سینٹر ایاز مندوخیل کو گرفتار کر لیا
November 2, 2015
راولپنڈی (92نیوز) سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کے الزام میں سابق سینٹر ایاز مندوخیل کو نیب نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق سابق سینٹر ایاز خان مندوخیل کو نیب راولپنڈی نے کوئٹہ سے گرفتار کیا اور مقامی عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔ ایاز مندوخیل نے ہاو¿سنگ سوسائٹی کی 40 کنال اراضی کو سرکل رجسٹرار کی اجازت کے بغیر فروخت کیا۔ ملزم مندوخیل نے اراضی کی مد میں ہاو¿سنگ سوسائٹی کو 46 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم کو کوئٹہ سے حراست میں لیا گیا۔ مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم کو اسلام آباد منتقل کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔