Friday, April 26, 2024

نیب نے کراچی میں بحریہ ٹاون کو زمین کی الاٹمنٹ غیرقانونی قراردیدی

نیب نے کراچی میں بحریہ ٹاون کو زمین کی الاٹمنٹ غیرقانونی قراردیدی
November 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے کراچی میں بحریہ ٹاون کو زمین کی الاٹمنٹ غیرقانونی قرار دے دی۔ الاٹمنٹ میں 18 سرکاری افسران اور 2 سیاستدان کے ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے زمین کی الاٹمنٹ کرکے، نجی افراد کو فائدہ پہنچایا۔ بحریہ ٹاون انتظامیہ نے پلاٹ کی الاٹمنٹ کی مد میں عوام سے تین نجی بنکوں کے ذریعے دو سو پندرہ ارب روپے وصول کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوران تحقیقات سرکاری افسران نے نیب کے اجلاسوں میں شرکت نہ کی۔ ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری لینڈ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈی جی ملیر ڈیلوپمنٹ اتھارٹی طلبی کے باوجود غیر حاضر رہے۔ افسران کی عدم شرکت انکے ارادے اور عدم تعاون ظاہر کرتے ہیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق، عدالتی حکم کے باوجود بحریہ ٹاون نے سائٹ پر تعمیراتی کام جاری رکھا۔ نجی بنکوں سے بحریہ ٹاون کے اکاونٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔ زمین کی الاٹمنٹ میں خزانے کو کتنا نقصان ہوا، تین پہلوں پر مذید تحقیقات کی ضرورت ہے۔