Thursday, April 25, 2024

نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن سے بحریہ ٹاؤن سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں

نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن سے بحریہ ٹاؤن سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
January 2, 2019
کراچی (92 نیوز) قومی احتساب بیورو نے زمینوں کی خلاف ضابطہ الاٹمنٹ پر بحریہ ٹاون ، ریونیو ڈپارٹمنٹ پنجاب اور دیگر کے خلاف تحقیقات میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو بھی طلب کرلیا۔ رئیل اسٹیٹ ٹائیکون بحریہ ٹاون کے خلاف زمینوں کی خلاف ضابطہ الاٹمنٹ ،قبضے اور دیگر بدانتظامیوں پر نیب ان ایکشن ہو گیا۔ عدالت عظمی کے احکامات  پر جاری تحقیقات میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سے ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔ بحریہ ٹاون پر الزام ہے کہ محکمہ ریونیو پنجاب کے حکام سے ملکر تجاوزات قائم کی گیئں۔ معاملے کی تحقیقات پہلے سے جاری اور کچھ دستاویز وشواہد بھی جمع کیے گئے ہیں۔ نیب نےعدالت عظمی کے احکامات پر بحریہ ٹاون کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ کراچی میں بھی بحریہ ٹاون کے خلاف سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور فروخت کا معاملہ پہلے ہی انکوائریوں کی زد میں ہے۔ پنجاب میں بھی رئیل اسٹیٹ ٹائیکون بحریہ ٹاون مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔