Monday, September 16, 2024

نیب نے ڈاکٹرعاصم اور دیگر ملزموں کے وکلاء کے اعتراضات کا جواب عدالت جمع کرادیا

نیب نے ڈاکٹرعاصم اور دیگر ملزموں کے وکلاء کے اعتراضات کا جواب عدالت جمع کرادیا
August 13, 2016
کراچی(92نیوز) نیب نے جےجےوی ایل کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم  اور دیگر ملزموں کے وکلا کے اعتراضات کا جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا، عدالت نےسابق مشیر پیٹرولیم کی فزیو تھراپی روکنے پر ڈاکٹر کو سولہ  اگست کو طلب کرلیا۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہےکہ وہ جمہوری حکومت کے سیاسی قیدی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی احتساب عدالت میں جے جے وی ایل میں سترہ ارب کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی تو نیب نے ملزموں کے وکلا کے اعتراضات کا جواب جمع کرادیا،نیب کے مطابق پیش کردہ دستاویزات ہی ریکارڈ کا حصہ ہیں،اور کوئی دستاویزنہیں ۔ ڈاکٹر عاصم کمرہ عدالت میں فریادی بن گئے،علاج پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا بولے فزیو تھراپی بھی روک دی گئی ہے،بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر ایسا کیا گیاجس پر عدالت نے ڈاکٹر کو سولہ اگست کو بلوالیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نےکہا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے،سفارش کی کوئی ضرورت نہیں،جمہوری حکومت کا سیاسی قیدی ہوں۔عدالت نے ملزم بشارت مرزا اور اقبال زیڈ احمد کی غیر حاضری معاف کرنے کی درخواست منظور کرلی، درخواست پر دلائل ستائیس اگست کو سنے جائیں گے۔