Thursday, May 9, 2024

نیب نے چیف سیکرٹری سندھ سے تھرکول منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں ‏

نیب نے چیف سیکرٹری سندھ سے تھرکول منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں ‏
May 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سندھ میں جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگیوں کے معاملے پر نیب متحرک ہو گیا، نیب نے چیف سیکرٹری سندھ سے تھرکول منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ ۔ نیب حکام نے  تھرکول تک پانی کی فراہمی، الاٹ شدہ ٹھیکوں اور ادائیگیوں سمیت دیگر تفصیلات مانگ لی ہیں ۔ سندھ میں ٹھیکیداروں کو جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگیوں کے معاملے پر نیب اسلام آباد حرکت میں آگیا۔ نیب نے چیف سیکرٹری سندھ سے تھرکول منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ نیب نے نجی کمپنی کو سندھ میں دیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کی ہیں ، جن میں تھرکول تک پانی فراہمی، ٹھیکوں کی بڈنگ رپورٹس منٹس اور پی سی ون سمیت دیگر ریکارڈ شامل ہے  جبکہ کمپنی کو الاٹ شدہ ٹھیکوں کی مد میں کتنی رقم ادا کی گئی، اس کا بھی جواب مانگ لیا ۔ محکمہ آبپاشی سندھ کے حکام نے نجی کمپنی کو 2013 اور 2014 میں ایک بھی ٹھیکہ نہ دینے کی رپورٹ ارسال کردی ہے ۔