Saturday, April 20, 2024

نیب نے چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت کردی

نیب نے چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت کردی
November 18, 2017

لاہور (92 نیوز) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اورسابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کےخلاف ناجائز اثاثہ جات کی تحقیقات تیزکرنے کی ہدایت کردی۔

نیب نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے چوہدری برادران کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں ،اور ہدایت کی ہے کہ23 نومبر تک تمام ضلعی سربراہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کریں۔

نیب ذرائع کے مطابق جائیدادوں کی تفصیلات ملنے کے بعد کیس میں مزید پیشرفت ہو سکتی ہے۔اس سے قبل نیب نے چوہدری بردران کو پیشی کےلیےبھی طلب کیا تھا۔