Friday, April 26, 2024

نیب نے پیراگون اور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

نیب نے پیراگون اور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا
December 13, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مبینہ گھپلوں کیخلاف نیب کی تحقیقات تیز ہوگئیں ۔ پیرا گون اور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا گیا ۔ ادھر چودھری برادران کو بھی 15 دسمبر کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ۔
آشیانہ اسکیم کاتعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل ہونے کے حوالےسے نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور پیراگون ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او ندیم ضیا کو طلب کرلیا۔
پیراگون ایکسچینج کمپنی کے سی ای او ندیم ضیائ کو آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے تعمیراتی کام کے معاہدے کے ریکارڈ سمیت جمعرات کے روز طلب کر لیا ہے ۔ جب کہ ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کو بھی ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے معاہدے کی تفصیلات بھی لانےکا کہا ہے ۔
نیب میں پیشی کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے اورپیرا گون ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹوندیم ضیا کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے ۔
دوسری جانب نیب لاہور نے مسلم لیگ ق کے سربرائ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو 15 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔
نیب نے چوہدری برادران کو ذاتی حیثیت میں ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے