Thursday, April 25, 2024

نیب نے پی پی ایل کے خلاف انکوائری رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی

نیب نے پی پی ایل کے خلاف انکوائری رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی
October 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیب نے پی پی ایل کے خلاف انکوائری رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی، رپورٹ میں برطانوی کمپنی کے اثاثوں کی خریداری میں گھپلوں کا بڑا  انکشاف ہوا ہے ۔ پاکستان پٹرولیم کمپنی میں بدعنوانی و بےضابطگیوں کے معاملہ پر نیب نے پی پی ایل  کے خلاف انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ۔ انکوائری میں چیک ریپبلک کے شہری کی بطور بینیفشری  نشاندہی ہوئی ہے ، نیب رپورٹ  میں پی ایس او، اور بائیکو آئل کمپنی  کے مابین سیل پرچیز  معاہدے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں  ۔ پی ایس او اور بائیکو معاہدے سے متعلق قانونی تقاضے  پورے  کرنے کے بعد ریفرنس  دائر کیا جائے گا  ۔