Tuesday, April 23, 2024

نیب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

نیب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا
June 30, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) نیب نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی حکومت کے مہنگے ترین منصوبے پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ ریسرچ سنٹرکے بارے میں تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کے خلاف دوسراریفرنس بھی دائرکرنے کافیصلہ کرلیاگیا ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دورحکومت کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ریسرچ سنٹر کے بارے میں نیب کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیاہے ، ذرائع کے مطابق نیب کی دورکنی ٹیم نےپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کادورہ کیا اورمنصوبے کے بارے میں تحقیقات کیں ۔ نیب کی ٹیم نےمنصوبےکے اصل پی سی ون اور مختلف اوقات میں نظر ثانی شدہ پی سی ون کی کاپیاں اوردیگردستاویزات حاصل کیں ،  ٹیم نے ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی کے ساتھ طویل نشست کی اور متعدد امورسے متعلق رپورٹ تیارکی ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے پی کے ایل آئی کیلئے مختلف اوقات میں جاری کئے گئے سولہ ارب روپےکاریکارڈفراہم کیاگیا ۔ اُدھرنیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کے خلاف  آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر دوسرا ریفرنس فائل کرنے کی تیاری کرلی،ذرائع کے مطابق نیب کواحدچیمہ کے خلاف کئی اہم ثبوت مل گئے ہیں ۔