Friday, April 26, 2024

نیب نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے بیان کا نوٹس لے لیا

نیب نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے بیان کا نوٹس لے لیا
June 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے وفاقی وزیر فواد چودھری  کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا بیان حقائق کے منافی ہے ، بیان سے نہ صرف نیب کا تشخص مجروح ہوا بلکہ قومی احتساب بیورو کے افسران کے کام کی نفی ہوئی۔ نیب اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ فواد چوہدری کا بیان نیب تحقیقات پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ کرپشن کے حوالے سے حکومت پاکستان نے آج تک کوئی ریفرنس نیب کو نہیں بھیجا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو فواد چوہدری کے بیان کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کی ہدایت کی اور کہا وفاقی وزیر کے خلاف  قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔