Friday, April 19, 2024

نیب نے نوازشریف ، مریم اور صفدر کی ضمانت پر رہائی چیلنج سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

نیب نے نوازشریف ، مریم اور صفدر کی ضمانت پر رہائی چیلنج  سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
October 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت پر رہائی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔نیب نے درخواست میں  موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی ،عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیلوں میں نیب نے موقف اپنایا   کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمہ کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا ، نیب کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے ہی حکم نامہ کے برخلاف درخواستوں کی  سماعت کی ۔ ہائی کورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کا حکم دیا تھا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔ واضح رہے احتساب عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر  کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی ، تاہم سزا کے خلاف شریف فیملی کی طرف سے اپیلیں دائر کی گئیں جن پر اسلام آ باد ہائی کورٹ نے 13 ستمبر کو سزا معطل کرتے ہوئے تینوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔