Friday, April 26, 2024

نیب نے نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا

نیب نے نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا
July 5, 2018
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب لاہورمیں چوتھی بار پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور دیگر کمپنیوں کے فراڈ کیس  میں کئی بار بلایا۔ فواد حسن فواد سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی،تاہم وہ  تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔ فواد حسن فواد کو ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ فواد حسن فواد کو 3 مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے طور پر فواد حسن فواد نے 6 موبائل ہیلتھ یونٹ خریدے۔ 5 موبائل ہیلتھ یونٹ خریدنے کی منظوری تھی۔ فی یونٹ 55 ملین روپے میں خریدنے کی منظوری تھی۔ فواد حسن فواد نے 58 ملین میں فی یونٹ پر خریدا۔ فواد حسن فواد نے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری ہوتے ہوئے بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے سی ای او طاہر خورشید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر علی معظم پر دباؤ ڈال کر انہیں مجبور کیا۔ انہیں مجبور کیا گیا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا چوہدری اے لطیف انڈ سنز کو دیا گیا ۔ کنٹریکٹ منسوخ کریں۔ یہ کنٹریکٹ غیر قانونی طور پر منسوخ کرنے پر حکومت کو 5.9 ملین روپے ادا کرنا پڑے۔ فواد حسن پر 9 سی این جی اسٹیشنز کی غیر قانونی منتقلی کا الزام بھی ہے۔ فواد حسن فواد نے 2005 سے 2006 تک غیر قانونی طور پر نجی بنک میں بھی کام کیا۔