Saturday, April 20, 2024

نیب نے نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کیلئے کارروائی شروع کردی

نیب نے نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کیلئے کارروائی شروع کردی
September 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کیلئے کارروائی شروع کردی۔

نیب لاہور نے متعلقہ ڈی سیز کو نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کرنے کیلئے مراسلے ارسال کردئیے گئے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق وزیراعظم سے کرپشن کیس میں سزا پر جرمانہ وصول کیا جارہا ہے۔

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کیس میں میاں نواز شریف کو 10 سال قید کی سزا اور 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ جرمانہ کی رقم کی موجودہ مالیت 1 ارب 85 کروڑ روپے کے برابر ہے۔

نیب مراسلہ کے مطابق ڈی سیز کو میاں نواز شریف کی قابل فروخت جائیدادوں کی تمام تفصیلات سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ 1 ہزار 356 کینال زرعی اراضی اور اپر مال لاہور بنگلہ نمبر 135 بھی برائے فروخت پراپرٹی میں شامل ہے۔ فروخت شدہ جائیدادوں سے حاصل ہونیوالی تمام رقم ملکی تعمیر و ترقی میں استعمال ہوگی۔ جرمانہ کی مکمل رقم موجودہ جائیدادوں کی فروخت سے ریکور نہ ہوئی مزید اثاثہ جات تلاش کئے جائینگے۔

نیب لاہور نے ہاؤسنگ سیکٹر میں شہریوں کے اربوں روپے کی برآمدگی کے بعد کرپشن مقدمات میں سیاستدانوں سے وصولیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ نیب کی حالیہ کامیابی نیب پر اٹھائے گئے سوالات کے برعکس نیب کی اعلی کارکردگی کا عملی ثبوت ہے۔