Friday, April 26, 2024

نیب نے نصرت شہباز کو17، بیٹیوں کو 18اور19 اپریل کو طلب کرلیا

نیب نے نصرت شہباز کو17، بیٹیوں کو 18اور19 اپریل کو طلب کرلیا
April 13, 2019

لاہور (92 نیوز)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز فیملی کیخلاف نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ،اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ اور بیٹیوں کی بھی نیب میں طلب کرلیا گیا۔

نیب کی ٹیم نے شہبازشریف کی بیٹی جویریہ کو طلبی کے نوٹس ماڈل ٹاؤن میں  وصول کرا دیے۔

حمزہ شہباز کو15 اور16 اپریل ،نصرت شہباز  کو 17 اپریل ، شہبازشریف کی بیٹی رابعہ شہباز کو 18 اپریل اور  جویریہ شہباز کو 19 اپریل کوطلب کیا گیا۔

نیب کی ٹیم نے شہبازشریف کی بیٹی جویریہ کو طلبی کے نوٹس ماڈل ٹاؤن میں  وصول کرادیئے ہیں۔

نیب کی دو رکنی ٹیم پولیس سکیورٹی میں نوٹس وصول کرانے کے لئے پہنچی اورنوٹس دے کرواپس آگئی۔

حمزہ شہباز کو رمضان شوگرملز کیس میں  15 اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 16 اپریل کو طلب کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نےرمضان شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے کیس میں جعلی عوامی سروے ریکارڈ کاحصہ بنانے کافیصلہ کرلیا،  نیب لاہور نے سروے کے لئے بنائے گئے فارمز کی کاپیاں بھی حاصل کر لیں۔

نیب نے شہبازشریف کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف دیے جانے پران کی اہلیہ نصرت شہباز کو 17 اپریل کوطلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے 18-2013 کے درمیان اپنی اہلیہ کو پانچ کروڑ 57 لاکھ،72ہزار کی رقوم ٹرانزیکشنز کے ذریعےبھیجیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نصرت شہباز کے نام قصور اورفیروزوالا میں 810 کنال قیمتی زمین بھی ہے۔

نیب نے 18 اپریل کو شہبازشریف کی صاحبزادی رابعہ اور 19 اپریل کو جویریہ کوبھی طلب کیا۔

ٹیم کی آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکن نیب کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔