Thursday, September 19, 2024

نیب نے میٹرو بس منصوبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا‘ حکام میں کھلبلی مچ گئی

نیب نے میٹرو بس منصوبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا‘ حکام میں کھلبلی مچ گئی
March 6, 2016
لاہور (92نیوز) نیب نے لاہور میں میٹروبس کے سٹیشنوں پر نصب برقی زینوں اور جنریٹرز کی خریداری کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں۔ ریکارڈ طلب کرنے پر میٹروبس حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میٹروبس کے ستائیس سٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے ایک سو چار برقی زینے لگائے گئے تھے۔ ان میں سے آزادی چوک پر لگے چار برقی زینے اتار لیے گئے جبکہ باقی ایک سو ابھی مختلف سٹیشنوں پر نصب ہیں۔ نیب نے میٹرو بس اتھارٹی سے برقی زینوں اور ان کو چلانے کے لیے استعمال ہونے والے جنریٹرز اور ڈیزل کی خریداری کے حوالے سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ہے جس کے بعد میٹروبس حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ میٹرو بس حکام کی غفلت کے باعث جہاں برقی زینوں کی خرابی سے بزرگ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں بیش قیمت برقی زینے زنگ آلود ہو کر مستقل ناکارہ ہو رہے ہیں۔