Sunday, May 12, 2024

نیب کا جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع ‏

نیب کا جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع ‏
February 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے ن لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، استدعا میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ ، لاہور ہائیکورٹ کے 26 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا کہ نیب میاں جاوید لطیف کے خلاف انکوائری کررہا ہے ، لاہور ہائیکورٹ نے میاں جاوید لطیف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا، ہائیکورٹ کے حکم کی وجہ سے نیب لاہور بیورو میاں جاوید لطیف کو گرفتار نہیں کر سکا ،  لاہور ہائیکورٹ کا حکم نیب بیورو کی انکوائری میں مداخلت ہے ۔ ضمانت منسوخی درخواست میں میاں جاوید لطیف،ان کی والدہ ،بیٹے اور چار بھائیوں کو فریق بنایا گیا ہے  ، ملزمان پر آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔