Wednesday, April 24, 2024

نیب نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں ، جسٹس گلزار احمد

نیب نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں ، جسٹس گلزار احمد
December 20, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں جیٹ فیول اوپن مارکیٹ میں فروخت اور کرپشن کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو جھاڑ پلا دی ۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ نیب نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں ۔
قومی احتساب بیورو نے ملک کو تباہ کر دیا ایک سال ہو گیا نیب سے انکوائری مکمل نہیں ہو رہی۔
تفتیشی افسر کیا پیسہ کھا رہا ہے عدالت نے نیب سے کیس کی تفصیلی رپورٹ کل تک طلب کرلی۔