Thursday, May 9, 2024

نیب نے مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کر دی

نیب نے مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کر دی
March 25, 2021

لاہور (92 نیوز) نیب نے مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کر دی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد ازاں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔  

نیب اعلامیہ کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مفاد عامہ کے پیش نظر کل کی پیشی ملتوی کی۔

نیب اجلاس میں انتظامیہ کو فی الفور سکیورٹی اقدامات ختم کرنے کی ہدایات کردی گئی۔ نیب کی جانب سے قومی ادارے کو دباؤمیں لانے کی کسی قسم کی بھی منفی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی۔

نیب کی جانب سے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔