Sunday, May 12, 2024

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کے لئے درخواست دائر کر دی

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کے لئے درخواست دائر کر دی
October 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو خاتون ہونے پر ریلیف دیا گیا۔ انہوں نے ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا۔ عدالت میں ہر پیشی کو سیاسی تھیٹر بنا دیتی ہیں۔ وہ بریت کی اہل نہیں۔

انتالیس صفحات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز کو 7 سال قید اور 2 ملین پائونڈ جرمانے کی سزا سنائی۔ مریم نواز کو کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔ 6 جولائی 2018 کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل تاحال زیر التوا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم نواز جب عدالت میں پیشی کےلیے آتی ہیں تو کارکنوں اور حامیوں سے کمرہ عدالت بھر دیتی ہیں۔کمرہ عدالت کو پریس کلب میں تبدیل کر دیتی ہیں۔