Monday, May 13, 2024

نیب نے مریم نواز کو طلبی کا نوٹس جاتی امراء بھجوا دیا

نیب نے مریم نواز کو طلبی کا نوٹس جاتی امراء بھجوا دیا
August 7, 2020
لاہور (92 نیوز) نیب نے مریم نواز کو طلبی کا نوٹس جاتی امراء بھجوا دیا، مسلم لیگ ن کی رہنماء کو سوالنامہ ارسال کر دیا گیا، ریکارڈ سمیت 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ دو سو ایکڑ زمین کی غیرقانونی منتقلی پر نیب نے مریم نواز سے رسیدیں مانگ لیں اور سوالنامہ بھی ارسال کردیا، 11 اگست کو تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو بھیجے گئے سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ زمین کی خریداری کے لئے فنڈز کب اور کہاں سے لئے؟  فنڈز کے ذرائع ہر سال کے حساب سے بتائیں؟ زمین کی خریداری کے لئے ٹیکسز اور دیوٹیز کی ادائیگی کی تفصیل بھی بتائی جائے؟ زمین کس مقصد کے لئے استعمال کی گئی؟۔ نیب کے مطابق مریم نواز پررائے ونڈ میں انتہائی سستے داموں غیر قانونی اراضی خریدنے کا الزام ہے، زمین کی منتقلی میں بھی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، ذرائع کے مطابق دو ہزار چودہ میں جاتی امرا میں پانچ سو ایکڑ زمین شریف خاندان کے نام منتقل کی گئی، جن میں سے دو سو ایکڑ مریم نواز، سو ایکڑ نواز شریف اور سو ایکڑ شہباز شریف کے نام پر منتقل ہوئی۔ 2015 لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کروایا گیا اور شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات روکنے کیلئے تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔