Thursday, April 18, 2024

نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی

نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی
January 15, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت میں نیب نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
دوران سماعت نیب نے مریم نواز اورکپیٹن صفدر کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی۔
نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ وہ ضمنی ریفرنس فائل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس درخواست کی ضرورت نہیں رہی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے نیب کی درخواست واپس کر دی۔
احتساب عدالت نے کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن 3 اے کو فرد جرم سے نکال دیا تھا جس پر نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ۔
احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف جعلی دستاویزات کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ احتساب عدالت نے فرد جرم سے سیکشن 3Aنکال کر غیر قانونی حکم دیا تھا لہذا اسلام آباد ہائیکورٹ اس حکم کو کالعدم قرار دے۔