Wednesday, May 1, 2024

نیب نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر میں چھاپہ مار کر اہم فائلیں قبضے میں لے لیں

نیب نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر میں چھاپہ مار کر اہم فائلیں قبضے میں لے لیں
October 26, 2018
کراچی (92 نیوز) نیب نے کراچی میں محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر میں چھاپہ مار کر گذشتہ تین سال کے دوران دئیے گئے اشتہارات کا ریکارڈ اور اہم فائلیں قبضے میں لے لیں۔ دو ہزار پندرہ سے 2018 کے درمیان محکمہ اطلاعات سندھ نے کتنے اشتہارات تقسیم کیے، اس معاملے کی تہہ تک جانے کے لیے نیب ان ایکشن ہو گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے نیب نے محکمہ اطلاعات سندھ کو تین سال کے دوران دئیے گئےاشتہارات کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے متعدد بار خط لکھے مگر محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔