Saturday, May 4, 2024

نیب نے لوٹے ہوئے تین سو تین ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ، چیئرمین نیب

نیب نے لوٹے ہوئے تین سو تین ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ، چیئرمین نیب
March 28, 2019

 پشاور (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا نیب نے لوٹے ہوئے تین سو تین ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

 چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب افسروں سے خطاب میں کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ نیب نے لوٹے ہوئے تین سو تین ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

 نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈی جی نیب مجاہد اکبر بلوچ نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔

 اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے بلاتفریق کارروائی کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا بیوروکریسی فیصلے نہیں کرے گی تو آگے کیسے بڑھیں گے؟۔ نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں۔