Monday, May 6, 2024

نیب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں شہباز شریف کو 12 جولائی کو طلب کر لیا

نیب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں شہباز شریف کو 12 جولائی کو طلب کر لیا
July 6, 2019
 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ نیب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں 12 جولائی کو طلب کر لیا۔ سات سوالات کے جوابات بھی مانگ لیے۔ شہباز شریف دور کی بدعنوانیوں کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے قومی احتساب بیورو کی طرف سے شہباز شریف کو بھیجے گئے سوالنامے کا پتہ لگا لیا ۔ سات سوالات پر مشتمل سوالنامے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھا  گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی سمری وزارت خزانہ اور قانون کی رائے کے بغیر کیوں منظور کی گئی۔ نیب کی جانب سے پوچھا گیا ہے کہ جب ایک محکمہ پہلے سے کام کررہا تھا تو اس کے باوجود ایل ڈبلیو ایم سی کے قیام کو کیوں ضروری سمجھا گیا، کس نقطے پر کمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف سے جواب طلب کیا ہے کہ ٹھیکیدار کمپنی آئی ایس ٹیک کو نیلامی کا عمل مکمل کیے بغیر کیوں ٹھیکہ دیا گیا۔