Friday, September 20, 2024

نیب نے لاہور میٹرو بس منصوبے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں

نیب نے لاہور میٹرو بس منصوبے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں
March 1, 2016
لاہور (92نیوز) نیب نے پی اینڈ ڈی‘ ٹیپا اور ایل ڈی اے سے منصوبے کی تمام سرکاری دستاویزات طلب کر لیں۔ میٹرو بسوں کی خریداری‘ ای ٹکٹنگ کا تمام تر ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس پراجیکٹ بھی نیب کے نشانے پر آگیا۔ قومی احتساب بیورو نے لاہور میں میٹرو بس سروس پراجیکٹ میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے انکوائری شروع کر دی ہے۔ نیب کی طرف سے پی اینڈ ڈی‘ ٹیپا اور ایل ڈی اے کو جاری مراسلے میں منصوبے کی تمام سرکاری دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔ خط کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ سے پی سی ون کی منظوری سمیت متعلقہ اہم دیگر دستاویزات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ اسی طرح لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹیپا سے میٹروبس سے متعلقہ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور دیگر افسران کی فہرست فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ نیب حکام نے منصوبے کی جانچ پڑتال کے لیے میٹروبس کی خریداری‘ ای ٹکٹنگ کا تمام تر ریکارڈ اور کنسلٹنٹ کو فراہم کردہ فیس کی دستاویزات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔