Wednesday, April 24, 2024

نیب نے شہباز فیملی کیخلاف 7 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ کے شواہد حاصل کرلیے

نیب نے شہباز فیملی کیخلاف 7 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ کے شواہد حاصل کرلیے
June 30, 2020
لاہور (92 نیوز) نیب نے شہباز فیملی کیخلاف 7 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ کے شواہد حاصل کرلیے۔ دستاویزات کے مطابق شہباز فیملی نے یہ آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائے۔ [caption id="attachment_285765" align="alignnone" width="900"]نیب ، شہباز فیملی ، 7 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ ، شواہد حاصل ، دستاویزات ، لاہور ، 92 نیوز نیب نے شہباز فیملی کیخلاف 7 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ کے شواہد حاصل کرلیے[/caption] دستاویزات کے مطابق فیک لونز، تحائف ،اور آمدن سے زائد اثاثوں کی مد میں 5 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ کے اثاثے بنائے گئے ہیں۔ دوران تفتیش ان اثاثوں میں غیر یقینی اضافے سے متعلق شہباز فیملی تفتیشی ٹیم کو مطمن نہیں کر سکی۔ شہباز فیملی نے پلاٹس، گھر، زرعی زمین اور غیر ملکی فلیٹس کی مد میں 61 کروڑ 98 لاکھ کے اثاثے بنائے۔ شہباز فیملی نے فیکٹریوں، پولٹری، فیڈ، کنسٹرکشن، لونز، ٹریڈنگ اور بے نامی کمپنیوں سے 2 ارب 40 کروڑ بنائے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نصرت شہباز، سلمان شہباز، حمزہ شہباز کے غیر قانونی اثاثوں سے متعلق شواہد اِکٹھے کیے گئے ہیں۔ حمزہ شہباز رابعہ عمران جوریہ علی سے متعلق بھی شواید حاصل کیے ہیں۔ قاسم قیوم، شعیب قمر، مسرور انور، فضل داد عباسی کو ریفرینس میں نامزد کیا جائے گا، محمد عثمان، شاہد رفیق، آفتاب محممود، نثار احمد اور علی احمد کو بھی ریفرینس میں نامزد کیا جائے گا۔