Friday, March 29, 2024

نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 17 اپریل کو طلب کرلیا

نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں  17 اپریل کو طلب کرلیا
April 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز) نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 17اپریل کو طلبی کے موقع پر وارثت میں ملنے والی جائیداد سمیت متعدد دیگر تمام ریکارڈ طلب کر لیا ،92 نیوز شہباز شریف کو بھجوائے گئے سوالنامہ کے اہم نکات منظر عام پر لے آیا۔

قومی احتساب بیورو لاہور آفس نے شہباز شریف کو سترہ اپریل کو مختلف ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کر رکھی ہے،نیب کے نوٹس کے مطابق شہباز شریف کو وارثت میں ملنے والی جائیداد ،بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور2005سے 2007کے دوران بارکلے بینک سےلیے جانے والے قرض کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔

نوٹس کے مطابق نصرت شہباز کو ضلع قصور میں تحفے میں دیے جانے والے گھر کی تفصیلات،فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تحائف کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ نثار احمد گل اور علی احمد سے کیا تعلق ہے  ، 2008سے 2019کے دوران زرعی  آمدنی کی تفصیلات فراہم کریں،ایف بی ار کے ریکارڈ کے مطابق اپنے تمام کاروبار کی تفصیلات بھی بتائیں۔

نیب کی جانب سے پوچھا گیا کہ ماڈل ٹاؤن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاؤس رہا ، اپنی فیملی کے ممبران کے اکاؤنٹس میں ہونے والی بھاری ٹرانزیکشز کے ذرائع بتائیں،1998 سے 2018کے دوران آپکی فیملی کے اثاثے 23.367ملین سے بڑھ کہ3.549بلین ہوئے ، پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔