Tuesday, April 16, 2024

نیب نے شہباز شریف کو 4 مئی کو دوبارہ طلبی کا پروانہ ارسال کر دیا

نیب نے شہباز شریف کو 4 مئی کو دوبارہ طلبی کا پروانہ ارسال کر دیا
April 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) نیب نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو 4 مئی کو دوبارہ طلبی کا پروانہ ارسال کر دیا۔ نیب اور شہباز شریف کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ طلبی کے باجود صدر مسلم لیگ ن نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق کورونا وائرس خطرات کے باعث شہباز شریف پیش نہیں ہوئے جبکہ مطلوبہ ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا ہے۔ ن لیگ کی ترجمان نے نیب کو پیش کش کی ہے کہ مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو ویڈیو کانفرس کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں،  موجودہ حالات میں شہباز شریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔ اُدھر نیب نے شہباز شریف کی جانب سے بھجوایا گیا جواب نامکمل قرار دے کر اس پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا اور شہباز شریف کو چار مئی کو بارہ بجے دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے لہٰذا ذاتی حیثیت میں تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہوا جائے اور مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔ نیب نے شہباز شریف خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جسے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے شہباز شریف کو بار بار طلب کیا جارہا ہے۔