Saturday, April 20, 2024

نیب نے شہباز شریف سے آشیانہ اقبال کے بعد دیگر کیسز میں بھی سوالات شروع کر دیئے

نیب نے شہباز شریف سے آشیانہ اقبال  کے بعد دیگر کیسز میں بھی  سوالات شروع کر دیئے
October 27, 2018
لاہور ( 92 نیوز) نیب کی تحقیقاتی ٹیم آشیانہ اقبال کیس میں شہبازشریف کیخلاف بڑا بریک تھرو حاصل کرنے کیلئے بھرپور طریقے سے کوشاں ہے، آشیانہ اقبال تحقیقات میں مایوسی کا سامنا کرنے کے بعد شہبازشریف کے خلاف دیگر کیسز میں بھی سوالات شروع کردئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کے بار بار ایک جیسے سوالات کرنے سےشہبازشریف بیزارہوگئے ہیں ، نیب ٹیم نے آشیانہ اقبال تحقیقات میں مایوسی کا سامنا کرنے کے بعد شہباز شریف کے خلاف دیگر کیسز میں بھی سوالات شروع کر دئیے۔ ذرائع کاکہناہے کہ آشیانہ اقبال کیس کے تناظر میں آمدن سے زائد اثاثے بنانےکے معاملے میں بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔بیس دن سے قید شہباز شریف نے بہت سے معاملات  سے لاعلمی کا اظہار  کیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کے مزید ریمانڈ کے لئے دیگر کیسز کے نکات کو بھی استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیاہے۔