Wednesday, April 24, 2024

نیب نے شریف فیملی کیخلاف چودھری شوگر ملز ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کر لی

نیب نے شریف فیملی کیخلاف چودھری شوگر ملز ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کر لی
December 4, 2019
 لاہور (92 نیوز) شریف فیملی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ نیب نے شریف فیملی کیخلاف چودھری شوگر ملز ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کر لی۔ تفتیشی افسرنے ریفرنس  تیار کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف  کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس رواں ماہ کے آخر میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ چودھری شوگر ملز کو بیرونی ممالک سے کرڑوں روپے منتقلی پر نیب لاہور تحقیقات کر رہا ہے۔ شریف فیملی میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ چودھری شوگرملز میں نوازشریف کے کردار سے متعلق نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوازشریف انیس سو بانوے میں تینتالیس ملین شیئرز کے مالک تھے۔ جب نوازشریف کےاثاثے بڑھے اُس وقت وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ، وزیر خزانہ بھی رہے۔ انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب ہی نہ دیئے۔ نیب رپورٹ  کے مطابق نوازشریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے چار سو دس ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔