Sunday, May 19, 2024

نیب نے شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، حتمی مرحلہ شروع

نیب نے شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، حتمی مرحلہ شروع
August 24, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) نیب کا بڑا فیصلہ۔ شریف خاندان کےخلاف تحقیقات کا حتمی مرحلہ شروع کردیا۔ نوازشریف۔۔ان کے بچوں یا اسحاق ڈار کوطلبی کے مزید نوٹس نہیں بھیجے جائینگے۔ اب بس ریفرنسز تیار ہونگے۔

نیب نے شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیقات کو حتمی مرحلے میں داخل کرتے ہوئے نوازشریف۔ ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کےخلاف چار ریفرنسزکی مقررہ مدت میں تیاری کے لئے کمر کس لی۔ 2 ریفرنس اسلام آباد جبکہ 2 راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے۔ ریفرنسز میں جے آئی ٹی سے ملنے والا ریکارڈ ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے حاصل ہونے والی دستاویزات بھی شامل کی جارہی ہیں۔

برٹش ورجن آئرلینڈ سے مریم نواز سے متعلق ملنے والے ریکارڈ کو بھی ریفرنس میں شامل کیا جائے گا۔ یو اے ای سے حاصل ہونے والی دستاویزات بھی ریکارڈ کا حصہ ہوں گی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حدیبیہ پیپر ملز سکینڈل کی دوبارہ تحقیقات کےلئے خصوصی کمیٹی جلد نگران جج کو رپورٹ پیش کریگی۔