Thursday, April 18, 2024

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف غیرقانونی تقرریوں سے متعلق ریفرنس دائر کر دیا

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف غیرقانونی تقرریوں سے متعلق ریفرنس دائر کر دیا
March 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور کرپشن ریفرنس دائر کر دیا۔ غیرقانونی تقرریوں سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت کراچی میں دائر کیا گیا۔ ترجمان نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کیا۔ احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے ہیں۔ شاہد خاقان اور دیگر پر خزانے کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت نے شیخ عمران الحق اور یعقوب ستار کو 10 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی ، مقتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف پہلے بھی احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے جس میں تینوں نے ضمانت لے رکھی ہے۔